آشا بھوسلے کی صاحبزادی میری مداح ہے، عاطف اسلم

لاہور(نیشنل ٹائمز): عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی صاحبزادی ان کی مداح ہے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے گلوکار نے آشا بھوسلے کے ساتھ ماضی کے برے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک شو میں آشا بھوسلے ہمارے ساتھ تھیں اور وہاں میرا ان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک دوسرے سےاچھے تعلقات نہیں تھے اور ایسا کچھ عرصے تک چلتا رہا۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ آشا بھوسلے کی بیٹی میری مداح ہیں چناں چہ ایک دن بھارتی گلوکارہ نے مجھے فون کیا اور بتایا کہ ہماری جھگڑے کی وجہ سے میری بیٹی شکوہ کررہی ہے۔عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ آشا بھوسلے نے اپنی بیٹی کی وجہ سے سب کچھ بھول کر مجھے معاف کردیا ہے اور یہ ایک طرح سے ان کا بڑا پن تھا جس سے میں بہت متاثر ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ جھگڑے کی وجہ سے شو کی 4 سے 5 گھنٹے تک کے لیے ریکارڈنگ روکنی پڑی، البتہ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی بہت سی درخواستوں کے بعد ریکارڈنگ دوبارہ شروع کردی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر