پریانکا چوپڑا کو ’پلاسٹک چوپڑا‘ کا خطاب کیوں دیا گیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ ناک کی سرجری غلط ہونے کے بعد میڈیا پر مجھے ’پلاسٹک چوپڑا ‘ کہہ کر مخاطب کیا جانے لگا۔اداکارہ نے گزشتہ برس اپنی آٹو بائیوگرافی کتاب ’اَن فنشڈ‘ شائع کی تھی جس سے ایک اقتباس ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔کتاب کے اقتباس میں اداکارہ نے سانس لینے میں دشواری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ناک کی سرجری کروانی پڑی جوکہ غلط ہوگئی‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ’میری اصلی ناک چلی گئی تھی، سرجری کے بعد میرا چہرہ بالکل مختلف نظر آرہا تھا ، میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرا اعتماد یا میری عزت نفس اس دھچکے سے کبھی ٹھیک ہو جائے گی‘۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میڈیا نے میری سرجری کے بعد مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ کا نام دیا تھا اور انڈسٹری میں سب مجھے اسی نام سے پکارنے لگے تھے‘۔اس کے بعد اداکارہ کو پولی پیکٹومی کے ذریعے ناک کو ٹھیک کروانا پڑا، جس کے بعد وہ واپس اپنا اصل چہرہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر