کیا بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی میں تاخیر ہوگی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آنجہانی ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کا اہتمام کرنے والے ڈیوک آف نارفولک ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ پر گاڑی چلانے کی پابندی عائد کردی گئی۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ کو بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے گاڑی چلانے کی ضرورت ہے اس کے باوجود ان پر چھ ماہ کے لیے گاڑی چلانے کی پابندی عائد کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ 7 اپریل کو گاڑی چلانے کے دوران اپنا موبائل فون استعمال کر رہے تھے اور سرخ بتی بھی جلائی ہوئی تھی۔اس جرم میں انہیں لندن کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں یہ الزامات ثابت ہونے کے بعد ان پر چھ ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 65 سالہ ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ برطانیہ کے سب سے ہائی رینکنگ ڈیوک ہیں انہیں اس سے قبل ارل مارشل کے خطاب سے بھی نوازا گیا تھا۔ان پر اس سے قبل 2019 میں بھی دو بار تیز رفتاری کے باعث جرمانے کی سزا ہو چکی ہے، اب تیسری مرتبہ قانون کی خلاف ورزی پر انہیں لازمی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ کے وکیل نے لندن کی عدالت سے درخواست کی کہ ڈیوک کو آئندہ برس متوقع بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب کے انتظامات کرنے ہیں جس کے لیے ان پر پابندی عائد نہ کی جائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ عجیب صورتحال ہے کیوںکہ ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ ہی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب کے ذمہ دار ہیں۔ان کے وکیل نے قومی سلامتی کے ممکنہ مسائل کی وجہ سے دلائل کی تفصیلات بند کمرہ عدالت سماعت کی درخواست دائر کی۔تاہم مجسٹریٹس کی بنچ نے اس کیس کو منفرد قرار دینے کے باوجود درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی کہ بادشاہ کی تاج پوشی کہ ساتھ ساتھ ان پر سماجی ذمہ داریاں بھی ہیں۔واضح رہے کہ ایڈ ورڈ فٹزلان ہاورڈ گزشتہ 20 برسوں سے شاہی تقریبات کے انعقاد کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ انہوں نے ہی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے کی تقریب کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار عالمی سربراہان اور شاہی خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر