اسحاق ڈار کی سینٹ میں آمد، ایوان میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے ارکان میں تلخ کلامی بھی ہوتی رہی ۔پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اسحاق ڈار کے خلاف احتجاج کیا، وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار کا آج ایوان میں پہلا دن ہے،، حلف اٹھانے پر ہم اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس ہاؤس کے تقدس کا خیال رکھیں،احتجاج جمہوری حق ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ سیٹ اتنے عرصے سے خالی رہی،ایک بھائی نے ان کو باہر بھگایا اور دوسرا جہاز میں لے آیا،اسحاق ڈار پر پاکستان کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام ہے،عدالتیں طلب کرتی ہیں تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کی بیماری کا علاج صرف اقتدار ہے اور کچھ نہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ان لوگوں کے وزیراعظم بھی اشتہاری رہ چکےہیں،اسحاق ڈار نے آئین اور قانون کے تحت حلف اٹھایاہے،اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے، آپ کو تنقید کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہ کریں۔قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ ملک ایک خاندان کی جاگیر بنتا جا رہا ہے،یہ جمہوریت نہیں،یہ شاہی خاندان کے فیصلے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر