امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعرات کو جنوبی کوریا کے غیر فوجی علاقے کا دورہ کریں گی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی نائب صدر کملا ہیرس جمعرات کو اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کوریا کے غیر فوجی علاقے کا دورہ کریں گی یہ وہ علاقہ ہے جو شمالی اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا دورے کے دوران ہیرس سروس ارکان سے ملاقات کرے گی اور امریکی کمانڈروں سے بریفنگ بھی لے گی اور ٖغیر فوجی علاقہ کا دورہ بھی کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ جنوبی کوریا کو درپیش کسی بھی خطر ے کو نپٹنے کے لیے امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہیرس کے دورے کی خبر سب سے پہلے ان کے اور جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئی جب وہ سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے لیے جاپان میں امریکی وفد کی قیادت کر رہی تھیں۔ جنوبی کوریا کے وزیر اعظم ہان ڈک سو نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ہفتے اپنے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس غیر فوجی علاقہ کا دورہ کریں گی، یونہاپ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، ہان نے جاپان کے آنجہانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت سے قبل ٹوکیو میں ہیرس سے ملاقات کے دوران یہ ریمارکس دیے۔ ہان نے کہا کہ جمعرات کو ہیرس دورہ جنوبی کوریا-امریکہ اتحاد کے لیے ایک علامتی اقدام ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر