بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر نعمان اعجاز پر تنقید کیوں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو حال ہی میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سینئر اداکار نعمان اعجاز جو اپنی ہرفن مولا اداکاری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، اکثر و بیشتر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کے مطابق ایوارڈ شوز میں میرٹ کی بجائے اقرباپروی کا راج قائم ہوتا ہے، ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی، انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالور زیادہ ہیں، اس لیے مجھے ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایوارڈ شوز میں نہیں جاتا، اگر کبھی چلا بھی گیا تو مجھے بلیک میل کرکے لےجایا جاتا ہے۔اب حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں زاویار نعمان کو بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زاویار نعمان کو ان کے والد نعمان اعجاز کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو حقیقی ٹیلینٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر