عامر لیاقت سے شادی سےکافی عرصہ پہلے سے شوبز میں کام کر رہی تھی: سیدہ طوبیٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے شوبز انڈسٹری میں آنے اور خود پر ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ سے متعلق گفتگو کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں سیدہ طوبیٰ نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی وہ شوبز انڈسٹری سے منسلک تھیں اور بطور پروڈیوسر کام کر رہی تھیں۔طوبیٰ کے مطابق انہوں نے 18 برس کی عمر سے ہی شوبز میں کام کا آغاز کردیا تھا تاہم اداکاری میں شادی کے دو سال بعد قدم رکھا، انہوں نے کہا کہ شادی کے دو سال گزرنے کے بعد سوچا کہ کیوں نہ زندگی میں کچھ نیا کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران وہ اپنے میڈیا ہاؤس جاتی تھیں مگر ساتھ میں گھریلو زندگی بھی چل رہی تھی، شادی کے دو سال بعد اُنہوں نے باقاعدہ آڈیشن دیا تھا۔اداکارہ نے عامر لیاقت کے انتقال کے بعد خود پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں کہا کہ ہم اپنی زندگی میں شاید بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں کرتے لیکن اگر آپ اپنے ناپسندیدہ شخص کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ منفی لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ خود بہت ہی منفی شخصیت کے مالک ہیں اور آپ بغض سے کتنا بھرے ہوئے ہیں۔طوبیٰ انور کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مجھے خود پر ہونے والی تنقید سے بہت تکلیف ہوتی تھی کیونکہ ہم بھی انسان ہیں اور ہمیں بھی تو بُرا لگتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا۔دوران انٹرویو اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کہا کہ ہر معاملے اور ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کیے رکھتی ہوں، میں نے آج تک تحمل سے کام لیا ہے کیونکہ تنقید اور نفرت ایک آگ ہے جس میں آپ مواد ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی، یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی، اور میں نہیں چاہتی کہ میں اپنے ذاتی معاملات کو ایک سرکس بناؤں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر