فرانس میں لینڈنگ کے وقت بے قابو طیارہ جھیل میں ڈوبنے سے بچ گیا

پیرس(نیشنل ٹائمز): فرانس میں ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے وقت جھیل میں ڈوبنے سے بچ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس سے ٹیک آف کرنے والا ایک کارگو طیارہ مونٹ پیلیئر ائیرپوررٹ پر لینڈنگ کے دوران بے قابو ہوگیا اوررن وے سے نکل کر جھیل کے کنارے جا کر رک گیا۔بوئنگ 737 طیارے کا اگلا حصہ اس انداز سے کنارے پر جا کراٹک گیا جیسے کوئی بحری جہاز نگر انداز ہو۔ فرانسیسی حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 60 فائرفائٹرز موقع پر پہنچ گئے۔ کارگو طیارے میں سوار 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ائیرپورٹ کو مسافراورکارگو طیاروں کے لئے غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر