آریان خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر توجہ کا مرکز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ آریان خان ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں پھنسنے کے بعد سے کسی نہ کسی طرح ملکی، غیر ملکی اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہی رہتے ہیں۔ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں آریان خان کو سفید رنگ کی گاڑی میں چنکی پانڈے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان خان گاڑی میں بیٹھے کافی سنجیدہ نظر آ رہے ہیں اور ان کے چہرے پر ہلکی سی بھی مسکراہٹ نہیں ہے۔آریان خان کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ آریان شاید اس سوچ میں گم ہیں کہ پاپا کے کہنے پر اس پارٹی میں جا تو رہا ہوں لیکن کہیں یہ پانڈے پھر سے مجھے پھنسا نہ دے۔ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ بھائی! یہ آریان خان ہمیشہ غصّے میں کیوں رہتا ہے۔اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کرنے کے الزام کی تردید کردییاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کے درمیان بچپن سے ہی اچھی دوستی ہے۔واضح رہے کہ ممبئ کروز شپ منشیات کیس کی تحقیقات کے دوران شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور اداکارہ اننیا پانڈے کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کو بنیاد بناتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا گیا تھا کہ اننیا پانڈے نے آریان خان کو منشیات فراہم کی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر