ثروت گیلانی کی پاکستانیوں پر تنقید، بھارتیوں کی تعریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں قومیت کا جذبہ بالکل بھی نہیں ہے۔ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور مختلف حوالے سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا انحصار کسی بھی قوم کی عام ذہنیت پر ہے، پاکستانی عوام کی ذہنیت صرف ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے تک محدود ہے اور ہم اپنی اسی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ پاکستان میں کوئی کسی کی تعریف کرے یا کسی کا شکریہ ادا کرے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اس سوچ کو بدلنے میں وقت لگے گا، یہ مشکل کام ہے۔ثروت گیلانی نے اس حوالے سے سرحد پار بھارتی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قوم اپنے لوگوں کی ہر کامیابی پر تعریف کرتی ہے چاہے جو کچھ بھی اُنہوں نے حاصل کیا ہو، کیونکہ ان لوگوں میں قومیت کا ایک جذبہ ہے اور انہیں بھی اس مقام تک پہنچنے میں کافی وقت لگا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر