تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے: سرگئی لاوروف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیویارک میں اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسیمبلی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ تائیوان معاملے پر واشنگٹن آگ سے کھیل رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر مغربی پابندیوں اور تائیوان معاملے پر امریکی مؤقف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی فوجی امداد کی بات کرکے واشنگٹن دراصل تائیوان معاملے پر آگ سے کھیل رہا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں تائیوان کی فوجی مدد کے امکان پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن نےکہا تھا کہ کسی غیر معمولی حملے کی صورت میں امریکی افواج یقینی طور پر تائیوان کا دفاع کریں گی۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چین کی ’’ون چائنا‘‘ پالیسی کی مکمل حمایت اور امریکی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے تائیوان پر سیٹلائیٹس کے ذریعے امریکی حکام کی اشتعال انگیزیوں کی شدید الفاظ میں مزمت اور چین کی ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور چائنا کے درمیان تائیوان معاملے پر پیدا ہونے والی کشیدگی امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی، جس کے بعد چین کی جانب سے آبنائے تائیوان میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے سے قبل روسی اور چینی صدور کے درمیان ’’لامحدود پارٹنرشپ‘‘ کے اعادے کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان مغرب کے خلاف مضبوط تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر