مومنہ مستحسن ٹائم اسکوئر پر جلوہ گر

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیغام ٹائمز اسکوائر، نیویارک میں پیش کیا گیا۔میوزک پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ مستحسن بطور ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔انہوں نے لوگوں کو آگاہ کیا کہ کس طرح آج موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ، آج پاکستان متاثر ہے، کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اسکی وجہ ہمارے گرین ہاؤس کا اخراج نہیں بلکہ اصل وجہ ہمارا جغرافیہ ہے جس کی وجہ سے ہم موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوئے، ان حالات میں عالمی برادری کو چاہئے کہ کاربن کے اخراچ میں کمی لائی جائے۔انہوں نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ #ClimateEmergency بھی استعمال کیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔مومنہ مستحسن کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ان کے سفر کی تفصیلات اسپاٹی فائے ٹاکس کی پہلی قسط جو کہ 26 ستمبرکو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے نشر کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر