شگفتہ اعجاز شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے والدین کیساتھ کیوں نہیں رہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کے مشکل دور میں بھی اپنے والدین کے پاس نہیں گئیں۔ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے بتایا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد اُنہیں اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ بہت مشکل دور سے گزرنا پڑا۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ اپنی زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی تھیں تو وہ اکیلے ہی رہیں مگر اپنے والدین کے گھر میں نہیں رہیں کیونکہ ان کے اپنے والد کے ساتھ ہمیشہ سے ہی بہت اختلافات رہے ہیں۔ شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ اس لیے زندگی کے اتنے مشکل دور میں ہونے کے بعد بھی والدین کے گھر جانے سے بہتر اُنہیں اکیلے رہنا زیادہ آسان لگا۔لیکن اُنہوں نے اپنی زندگی میں تمام حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا اور آج ان کے پاس ہنستی مسکراتی فیملی ہے جس میں ان کے شوہر اور 4 بیٹیاں ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر