سینئر اداکار سہیل احمد کی بھارتی فلموں میں انٹری، فلم کا ٹریلر بھی جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے لیجنڈ اداکار و میزبان سہیل احمد نے بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دے دی۔سہیل احمد بھارت کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سرگن مہتا کے ہمراہ پنجابی انڈین فلم ’بابے بھنگڑے پاوندے نے’ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم کے پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ ہی ہیں جب کہ ہدایتکاری امرجیت سنگھ کی جانب سے دی گئی، یہ فلم امریکا میں عکسبند کی گئی ہے،حال ہی میں فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سہیل احمد دلجیت کے والد کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں دلجیت کو اپنے دوستوں کے ہمراہ باپ کی موت کے بعد کاروبار سنبھالنے اور انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا منصوبہ بناتے دکھایا گیا ہے۔فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کی جانب سے شیئر کیا گیا جسے کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے، تاہم یہ فلم آئندہ ماہ 5 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر