می ٹو مہم کے بعد مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تنوشری دتہ

بھارتی اداکارہ تنوشری دتہ نے کہا ہے کہ انہیں می ٹو مہم کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔خیال رہے کہ بھارت میں 2018 میں می ٹو مہم کے دوران تنوشری دتہ نے ساتھی اداکار نانا پاٹیکر سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ہراساں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہراساں ہونے اور ذہنی دباؤ کے باوجود انہوں نے خودکشی کا نہیں سوچا تھا۔تاہم اب تنوشری نے می ٹو مہم کے دوران انکشافات کے بعد اپنی زندگی سے متعلق ہوش اڑا دینے والی باتیں کہی تھیں۔اپنے تازہ انٹرویو کے دوران تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا کہ می ٹو مہم کے انکشافات کے بعد انہیں قتل کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ان کی گاڑی کے بریک خراب کیے گئے جس کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔تنوشری نے یہ بھی بتایا کہ ان کے گھر میں ایک ملازمہ کو بھیجا گیا تھا، جہاں اُس نے انہیں مبینہ طور پر زہر دینے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں شک ہے ان کے پانی میں کچھ زہر شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بھی شدید بیمار پڑ گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر