دوسروں کے پردے رکھو تاکہ اللہ تمہارا پردہ قائم رکھے: ارسلان نصیرکی مداحوں کو تنبیہ

یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے شوبز شخصیات کے درمیان طلاق اور بریک اپ کی خبریں سامنے آنے اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ’ لڑکی لڑکے کو ایکسپوز کر رہی ہے، لڑکے کے دوست لڑکی کو ایکسپوز کر رہے ہیں، بیوی شوہر کو ایکسپوز کر رہی ہے، شوہر کے دوست بیوی کو اور ہم سب بیٹھ کر مزے لے رہے ہیں ‘۔ارسلان نصیرنے اپنے پیغام میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوروں کے پردے رکھو تاکہ اللہ تمہارے پردے قائم رکھے۔دوسری جانب عفت عمر کی جانب سے شیئر کیا گیا پیغام بھی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیر گردش ہے جس میں سینئر اداکارہ نے اداکار فیروز خان اور علیزا کی طلاق کے معاملے میں مکمل طور پر اہلیہ کی حمایت کی ہے۔عفت عمر نے جاری سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ’میں مکمل طور پر فیروز کی اہلیہ (علیزا ) کے ساتھ ہو ں، فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہوں لہٰذا باآسانی بدسلوکی کو تصور کر سکتی ہوں‘۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزا کے درمیان شادی کے 4 سال بعد طلاق ہوئی ہے جس کی دونوں کی جانب سے تصدیق بھی ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر