خاتون صحافی سے انٹرویو منسوخی کا معاملہ، ایران کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایرانی میڈیا نے امریکی خاتون صحافی کے صدر رئیسی سے انٹرویو منسوخی کے معاملے پر اپنا موقف پیش کردیا۔ایرانی خبر رساں ادارے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی (IRNA) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرانی صدر کا امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو طے تھا لیکن میڈیا ادارے کی جانب سے آخری لمحات میں پروٹوکول کی پیروی سے انکار کر دیا گیا تھا۔نیوز ایجنسی کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی نے صحافی کو پہلے ہی تمام پروٹوکول سے آگاہ کردیا گیا تھا تاہم ان کے انکار پر انٹرویو نہیں ہوسکا۔ ماضی میں بھی امریکی صحافیوں نے ایرانی صدور کے انٹرویو مکمل پروٹوکول کے ساتھ لئے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ دنوں نیویارک میں مقیم تھے۔ اس دوران انہوں نے 16 ستمبر کو امریکی پروگرام ’60 منٹ‘ میں شرکت کی اور صحافی کو انٹرویو بھی دیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر