کراچی، لاہور ، پشاور اور اسلام آباد ڈینگی کے نشانے پر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں ڈینگی وائرس کے وار شدت کے ساتھ جاری ہیں۔پاکستان کے بڑے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ڈینگی کے نشانے پر ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 126 کیسز پشاور میں رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 95 افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1576 تک پہنچ گئی۔وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کرلی اس کے علاوہ وٹھوہارٹاؤن،راولپنڈی کینٹ، ڈھوک کالا خان، اڈیالہ،دھاماں سیداں،چک جلال الدین ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔دوسری جانب مردان میں مزید 66 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ اسلام آباد میں 105 اور لاہور میں 100 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہیں۔وفاقی وزارت صحت نے حکومت سے بھارت سے مچھر دانیاں خریدنے کی اجازت طلب کر لی۔نیشنل ملیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق پاکستان کے 26 اضلاع میں ملیریا نے تباہی پھیلا رکھی ہے اور ان 26 اضلاع میں فوری طور پر 71 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر