‘کوئی حیرانی نہیں کہ یہ ڈراموں میں زہر آلود کردار آسانی سے کیسے کرتا ہے’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اداکار فیروز خان کی طلاق کی وجوہات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی زندگی کا موازنہ ان کے ڈراموں کے کرداروں سے کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز فیروز کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر طلاق کی تصدیق کی اور وجہ بتائی کہ انہوں نے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔’مزید بات کرنیکی حالت میں نہیں ہوں’ طلاق کے بعد فیروز خان کا بیان سامنے آگیااس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے فیروز پر تنقید کی وہیں شوبز سے منسلک اداکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میزبان و اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پر علیزا اور فیروز کی طلاق کی خبر شیئر کی اور لکھا ‘میں بالکل حیران نہیں ہوں کہ یہ شخص ڈراموں میں ایسے زہر آلود کردار کیسے اتنی آسانی اور اچھے طریقے سے کرلیتا ہے’۔بعدازاں فیضان شیخ نے ایک اور ذو معنی اسٹوری بھی شیئر کی۔اس کے علاوہ اداکارہ مہر بانو نے بھی علیزا کا سوشل میڈیا بیان انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا ‘آپ کے پسندیدہ ہیرو کی جانب سے ٹی وی پر نبھائے جانے والے کردار اسی لیے اس قدر مستند لگتے ہیں کیونکہ وہ لوگ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوتے ہیں’۔مہر بانو نے بیزاری اور اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘میں سوچ نہیں سکتی کہ اس خوبصورت لڑکی نے شادی کے ان سالوں کو کیسے گزارا ہوگا؟’

 

 



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر