خلیل الرحمان جب تک کام سے مطمئن نہیں ہوتے دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں: ریما خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما خان نے مصنف اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو ’بڑبولا‘ قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کا تعارف منفرد انداز میں کرواتے ہوئے کہا کہ لمبا دھاگا اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں اسی لیے لمبے دھاگے کو لپیٹ کر اور لمبی زبان کو سمیٹ کر رکھنا چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر خلیل الرحمان کی زبان سمیٹ دی گئی تو وہ خزانے جو ان کے قلم سے ہم تک پہنچتے ہیں وہ اس انداز سے نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ سینئر اداکارہ کے مطابق میں خلیل الرحمان کے ساتھ کام کر چکی ہوں ان کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور بری بات یہ ہے بہت زیادہ پرفیکشنسٹ ہیں جب تک مطمئن نہیں ہوتے یہ دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں لہٰذا جو طغیانی اکثر خلیل الرحمان قمر کے لفظوں میں آجاتی ہے اسے ہمیں نظر انداز کر دینا چاہیےکیونکہ کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا۔سینئر اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دوران پراجیکٹس میرے اور خلیل الرحمان کے درمیان بھی جھگڑے ہوئے لیکن ادب کا عنصر غالب رہا، میں جانتی ہوں کہ خلیل الرحمان قمر منہ کے بڑبولے ہیں اور مجھے یہ بڑبڑاہٹ بھی معیوب نہیں لگتی۔اداکارہ نے دوران ملاقات خلیل الرحمان قمر سے مذاقاًیہ بھی کہا کہ خلیل الرحمان کا قتل ان کے اپنے ہاتھوں پر لکھا ہے جس پر مصنف کا کہنا تھا کہ ’اچھا پھر ڈاکٹر ( اداکارہ کے شوہر) کی باری بعد میں آئے گی‘۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر