شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ کام نہیں دیتے: گوری خان کا اعتراف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور پروڈیوسر گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے گوری نے کہا ‘شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔گوری خان نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار بھی کر دیتے ہیں’۔انہوں نے کہا ‘جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد ان کے خلاف جاتا ہے‘۔خیال رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے گھر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر