روس کا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

کیف(نیشنل ٹائمز) : روس میں شمولیت کے لیے یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں ریفرنڈم کروانے کا اعلان ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر