پھر سے جوان کیسے ہوگئیں؟ مداح شگفتہ اعجاز کی تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گئے

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔سوشل میڈیا پر ان دنوں ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چند حیران کر دینے والی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ان تصاویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 بیٹیوں کی 51 سالہ والدہ اور اداکارہ اس میں کسی 25 سالہ نوجوان لڑکی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ان تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا ہوا ہے جس میں انہیں سفید شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری تصاویر میں آسمانی ڈینم شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی ناقابل یقین تبدیلی پر ان کے اسٹائلٹ عاقف الیاس کو خوب سراہ رہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے انہیں حیران کر دیا ہے وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر