بھارت میں فلموں کا بائیکاٹ منافع بخش کاروبار بن چکا، سورا بھاسکر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے کہا ہے کہ اکشے کمار کی بعض فلموں سے اتفاق نہیں، بھارت میں فلموں اور اسٹارز کا بائیکاٹ منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔حالیہ انٹرویو میں بھارتی فلم نگری کی نامور اداکارہ نے اکشے کمار کی بعض فلموں کے انتخاب اور ملک میں جاری بائیکاٹ مہم کے رجحان پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں آئینی حد میں رہ کر اپنے سیاسی خیال کے اظہار کا حق ہر ایک کو حاصل ہے، دراصل مشہور شخصیات تنقید کےلیے نرم ہدف ہیں۔سورا بھاسکر نے مزید کہا کہ دراصل ہم ملک میں آمرانہ کلچر کو قانونی حیثیت دے رہے ہیں، جنونی ہجوم کے کلچر سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آئینی حدود میں رہ کر سیاسی خیالات کے اظہار کی میری سوچ سے دیگر اداکار اُس وقت متفق ہوتے ہیں جب اُن کی فلموں کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ٹھیک ہے اس قطار میں’میں‘ دوسروں سے آگے ہوں، پہلے پہل تو بالی ووڈ اداکار یہی سوچتے تھے کہ مسئلہ صرف سورا بھاسکر کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو بھارتی سیکولرازم سے مسئلہ ہے، وہی فلم نگری کے لیے مسائل کھڑے کر رہے ہیں، فلموں اور اسٹار اداکاروں کا بائیکاٹ دراصل منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی خوبصورتی یہی ہے کہ یہاں سے ایک ہی طرح کی آواز کا مسلسل نکلنا ممکن نہیں کیونکہ فلم نگری کسی ٹھوس وجود کا نام نہیں ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اکشے کمار کی بعض فلموں کے انتخاب سے مجھے اختلاف ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اُن کی فلم فلاپ کرنے یا بائیکاٹ کرنے کی مہم چلائی جائے یا اس کی ریلیز کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جائے۔حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ’کٹھ پتلی‘ ریلیز ہوئی ہے، اس سے قبل باکس آفس پر اُن کی فلم بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج اور رکشا بندھن فلاپ ثابت ہوئیں جبکہ اُن کی فلم رکشا بندھن کے بائیکاٹ کی آن لائن مہم تک چلائی گئی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر