طالبان رہنما بشیر نور زئی امریکی قید سے رہا، بدلے میں امریکی انجینئر رہا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):امریکا کی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔امریکی جیل سے رہائی کے بعد سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی کابل پہنچ گئے۔افغان وزیرِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طالبان رہنما کی رہائی کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کر دیا گیا ہے۔قطر میں موجود طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔اپنے بیان میں محمد نعیم نے تصدیق کی ہے کہ حاجی بشیر نور زئی کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ آج کابل پہنچے ہیں۔’’بشیر نور زئی گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے‘‘افغان میڈیا کے مطابق سینئر طالبان رہنما بشیر نور زئی امریکا کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے تاہم وہ گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے۔افغان میڈیا نے بتایا ہے کہ طالبان رہنما بشیر نور زئی کو آج صبح کابل ایئر پورٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا ہے۔’’بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے‘‘غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشیر نور زئی ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں 2005ء میں امریکا میں گرفتار ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر