فیروز خان اور علیزے نے راہیں جدا کر لیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ سیدہ علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گرش کرنے لگی ہیں۔فیروز خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی محبت کرنا چاہتا ہوں، میں اصل زندگی میں بھی محبت میں گرفتار ہونا چاہتا ہوں اور اس جذبے کو محسوس کرنا چاہتا ہوں۔اداکار نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، اس لیے میں صرف کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی پیار کرنا چاہتا ہوں۔فیروز خان کے اس انٹرویو نے فوراً ان کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی، یوں ایک بار پھر فیروز خان اور علیزے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کے علاوہ ایک ذرائع کے مطابق فیروز خان نے اپنے بچوں سے ملنے کا حق حاصل کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، یہی نہیں بلکہ اداکار کو سٹی کورٹ کراچی میں بھی دیکھا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیزے اب فیروز سے دور رہنا چاہتی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات بھی نوٹس کی ہے کہ فیروز اور علیزے نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے اور دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی ہیں۔اس حوالے سے ابھی تک فیروز خان یا ان کی اہلیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔خیال رہے کہ 2020ء میں جب سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تو اداکار نے ان خبروں کی تردید کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر