بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی دادی کی بائیو پِک میں کام کرنے سے انکار کردیا

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی دادی شرمیلا ٹیگور کی بائیو پِک میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ایک انٹرویو میں سارہ علی خان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی شرمیلا ٹیگور کی بایوپک کے ساتھ ان سے رابطہ کرے تو ان کا کیا ردعمل ہوگا جس پر اداکارہ نے کہا کہ ان کے معیار کا مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔وہ بہت خوبصورت ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں کیسے کرسکوں گی۔حال ہی میں سمبا اور اترنگی رے جیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا کہ وہ اپنی دادی سے فلموں اور کاموں کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں، وہ بہت پڑھی لکھی ہیں اور موجودہ واقعات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔سارہ علی خان نے اپنی نئی آنے والی فلم گیس لائٹ کی تیاری کررہی ہیں جس میں وہ وکی کوشل کی لیڈنگ ایکٹریس کا کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور نے ارادھنا، سفر، امر پریم جیسی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں جبکہ راجیش کھنہ کے ساتھ ان کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر