اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے تعلق ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے گردش کرتی افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ‘میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں’۔گلوکارہ نے مداحوں کے لیے لکھا ‘آپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا’۔اپنی اسٹوری میں آئمہ نے لکھا ‘لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔’
آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ختم، گلوکارہ نے تصدیق کر دی



