ڈرامہ ’مشکل‘ نے زینب شبیر کیلئے مشکل کھڑی کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کے لیے ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ نے حقیقی مشکل کھڑی کر دی ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’مشکل‘ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینب شبیر نے اپنی پریشانی بیان کی ہے۔انہوں نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دیے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڈرامے میں منفی کردار کے سبب اب مداح حقیقت میں اُن سے نفرت کرنے لگ گئے ہیں، مداحوں کے اُن کے پاس میسجز آتے ہیں جن میں وہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اتنی نفرت آج تک نہیں ملی جتنی مشکل ڈرامہ کرنے کے بعد ملی ہے، جب سے مشکل ڈرامے میں کام شروع کیا ہے میں نے سوشل میڈیا پر آنے والے کمنٹ پڑھنا ہی بند کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل مشکل کو جیو کے ناظرین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی، ڈرامہ ختم ہونے کے باوجود خبروں میں اِن ہے۔اس ڈرامے میں زینب شبیر نے منفی (حریم) کردار ادا کیا تھا جبکہ اُن کے مدِ مقابل اداکارہ صبور علی نے ایک سیدھی سادی معصوم لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر