ایران:حجاب نہ کرنے پر پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی کا انتقال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مھسا امینی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو منگل کے روز کومہ کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔اسپتال منتقلی کے بعد اسے مکمل طور پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور جمعے کو زندگی کی بازی ہار گئی۔مھسا امینی کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ تہران گھومنے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران پولیس نے لباس کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے اور حجاب میں سے بال نظر آنے پر مھسا کو گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔انہوں نے مزید بتایا پولیس اہلکار تھانے میں بہن سے پوچھ گچھ کر رہے تھے اور میں باہر اس کا انتظار کر رہا تھا۔ اتنے میں ایک ایمبولینس آئی اور مھسا کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہمیں بتایا گیا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مھسا کے پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد سے لے کر اسپتال جانے تک کیا ہوا تھا۔ایک مقامی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مھسا کے سر پر چوٹ آئی تھی۔دوسری جانب مھسا امینی کے اہل خانہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے نوجوان لڑکی کی زیر حراست مبینہ موت پر ایرانی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر