ملکہ الزبتھ کے تابوت کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو نوجوان چاقو بردار شخص نے حلمہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی بڑی تعداد ملکہ کا آخری دیدار اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ویسٹ منسٹر ہال کا رخ کر رہی ہے، گزشتہ روز 8 کلو میٹر طویل قطار کے باعث قطار کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار ویسٹ منسٹر ہال سے ایک میل دور لیسٹر اسکوائر کے قریب ملکہ کا دیدار کرنے کے لیے آنے والے لوگوں کی قطار کی حفاظت پر مامور تھے کہ اچانک ایک نوجوان چاقو بردار شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کسی دہشت گردی کی کارروائی کا حصّہ نہیں ہے تاہم واقعے کی ہر پہلو پر تفتیش کی جا رہی ہے تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔اس حوالے سے لندن کے میئر صادق خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں افواج، پولیس اور سیکیورٹی اہکاروں کی بڑی تعداد لوگوں کی حفاظت پر مامور ہے، ہمیں ان کا احسان مند ہونا چاہیے لیکن ایسے میں ان پر حملہ باعث افسوس ہے۔ اضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے اعلیٰ قیادت اور شاہی خاندان کے افراد پیر تک لندن پہنچے گے۔ملکہ برطانیہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت کا امکان ہے جس کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر