کیا برے شگون سے بچنے کیلئے ایشوریا نے ‘درخت’ سے شادی کی تھی؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی مقبول جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی انڈسٹری کی ان شادیوں میں سے ایک تھی جسے بھارتی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کافی پذیرائی ملی۔2007 میں ہونے والی شادی کو کچھ اس وجہ سے بھی ضرورت سے زیادہ شہرت حاصل ہوئی کہ اُس وقت اداکار جوڑوں کی تعداد کچھ زیادہ نہیں تھی، اور ایشوریا اس وقت اپنے کیرئیر کی بلندیوں پر تھیں، کئی دیگر اداکاروں کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں بھی تھیں۔تاہم ابھیشک اور ایشوریا رائے کی شادی پر یہ افواہ خوب گردش کرتی رہی کہ اداکارہ کی کنڈلی ابھیشیک کی کنڈلی سے مل نہیں رہی اور ایشوریا ‘مانگلک’ ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادی پہلے درخت سے کروائی جائے گی اور پھر ابھیشیک سے ہوگی۔ہندو مذہب میں مانا جاتا ہے کہ جو شخص مانگلک ہوگا اس کا جیون ساتھی شادی کے چند عرصے بعد چل بسے گا، اسی لیے برے شگون سے بچنے کی خاطر اس شخص کی پہلے درخت یا کسی جانور سے شادی کرادی جاتی ہے۔یہ خبر اس وقت پھیلنا شروع ہوئی جب ابھیشیک کے گھر والوں نے اعلان کیا کہ شادی ان کی رہائش گاہ ’جو ہو‘ میں ہوگی اور زیادہ ہنگامہ نہیں ہوگا، اس اعلان کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آخر معاملہ کیا ہے؟تاہم شادی کے بعد ایک انٹرویو میں ایشوریا نے اس موضوع پر بات کی تھی اور کہا ‘سمجھ سے باہر ہے کہ یہ بات کہاں سے آئی؟ میں جب بھی بیرون ملک جاتی لوگ یہ ہی سوال پوچھتے کہ کیا آپ کی درخت سے شادی ہوئی تھی؟’ایشوریا کے مطابق بھارتی میڈیا نے ان کی شادی پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جس کا انہیں دکھ ہے۔ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امیتابھ بچن نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘کہاں ہے وہ درخت ؟ مجھے دکھاؤ، ایشوریا کی شادی صرف میرے بیٹے سے ہوئی ہے، آپ سمجھ لیں وہ درخت میرا بیٹا ابھیشیک ہی ہے’۔خیال رہے کہ بھارت میں آج بھی متعدد لوگ سمجھتے ہیں کہ ایشوریا رائے کی شادی ابھیشیک سے قبل ایک درخت سے کروائی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر