آنجہانی ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے عوام کی لمبی قطاریں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی عوام کا آنجہانی ملکہ برطانیہ سے اظہارِ محبت اس وقت دیدنی تھا جب ان کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطار یں لگ گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے برطانوی فوج کی جانب سے پریڈ کی گئی اور ہائیڈ پارک میں توپوں کی سلامی پیش کی گئی، دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس سوئم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔ آنجہانی ملکہ کا آخری دیدار کرنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد ویسٹ منسٹر کے باہر جمع ہو گئی، گھنٹوں لائن میں انتظار کرنے والی ایک برطانوی خاتون نے ملکہ برطانیہ سے محبت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر آنجہانی ملکہ کا ٹیٹو بنوا لیا۔ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جو 19 ستمبر کو اختتام پزیر ہوں گیں۔

 



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر