یوکرین پر چین کی متوازن پوزیشن کو اہمیت دیتے ہیں، روسی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ‘ون چائنا’ پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ وہ تائیوان کے معاملے میں امریکی اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ یوکرین پر چین کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہیں۔یہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہے۔اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ‘ہم یوکرین کے بحران پر اپنے چینی دوستوں کے متوازن مؤقف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں، ہم اس حوالے سے آپ کے سوالات اور خدشات کو سمجھتے ہیں اور آج کی ملاقات میں اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں گے’۔خیال رہے کہ یوکرین کے معاملے پر مغربی طاقتوں نے روس پر متعدد پابندیوں کا نفاذ کیا، مگر روس اور چین کے تعلقات ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوگئے۔روسی صدر نے اپنے بیان میں اہم معاملات میں بیجنگ کے مؤقف کی تائید کی۔ولادیمیر پیوٹن نے چین کے اس اصرار کا حوالہ دیا جس کے تحت بیجنگ کی جانب سے دیگر ممالک پر تائیوان کو شناخت نہ کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ہم ون چائنا کے اصول کی ٹھوس انداز سے حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس امریکا اور آبنائے تائیوان میں اس کے سیٹلائیٹس کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتا ہے۔بنیادی طور پر انہوں نے 27 اگست کو آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی پانیوں میں امریکی بحریہ کے جہازوں کے گزرنے کا حوالہ دیا تھا۔امریکا کے تائیوان سے رسمی سفارتی تعلقات نہیں مگر اس کا کہنا ہے کہ وہ اس جزیرے کا دفاع کرے گا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر