بوسٹن(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کھانے کے اوقات ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل میں کی جانے والی تحقیق میں محققین نے شفٹوں کی نوکریوں کے شیڈول کا نمونہ بنایا جس میں انہوں نے بے وقت کھانا کھانے والے افراد میں ڈپریشن اور بے چینی میں اضافہ دیکھا۔تحقیق کے شریک مصنف فرینک شیئر کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج ہمارے جسم کی اندرونی گھڑی کی بے ترتیبی کا شکار افراد کے مزاج کو کھانے کے اوقات کے سبب پہنچنے والے نقصان سے ممکنہ طور پر کم کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ ہونے کے شواہد پیش کرتے ہیں۔ جیسے کہ وہ لوگ جو شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور وقتی نیند کے مسائل (جیٹ لیگ) کا شکار ہوتے ہیں۔
کھانے کے اوقات ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں، تحقیق



