صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کیلئے آدمی بھی بن سکتی ہوں: زارا نور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)داکارہ زارا نور عباس نے شوبز کی مقبول اداکارہ صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں زارا نور عباس نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔زارا سے سوال کیا گیا کہ ‘آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟’جواب میں اداکارہ نے کہا ‘جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا’۔زارا نے کہا ‘اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کے لیے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں’۔خیال رہے کہ اداکارہ زارا نور اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کئی بار صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر