آریان کا شاہ رخ سے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حالیہ شوٹ کی تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔گزشتہ دنوں آریان خان نے ایک معروف بین الاقوامی جوتوں کے برینڈ کے لیے شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شیئر کیں۔ان تصاویر میں آریان خان کا اسٹائل مداحوں کو خوب بھاگیا، تصاویر شیئر کرنے کے چند لمحوں میں ہی کمنٹس سیکشن میں تبصروں کا ڈھیر لگ گیا۔ان کی تصاویر والدہ گوری خان نے بھی شیئر کیں اور والد شاہ رخ خان نے اس پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہو اور جیسا کہتے ہیں کہ جو کچھ باپ میں پوشیدہ ہے وہ بیٹے میں جھلکتا ہے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کیا وہ گرے ٹی شرٹ میری ہے؟‘شاہ رخ خان کی جانب سے کیے گئے سوال کے جواب میں آریان خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جینز اور ٹی شرٹ ہا ہا ہا (Your Genes and T-Shirt Hahah)‘۔آریان کا شاہ رخ سے سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہواضح رہے کہ گزشتہ برس آریان خان کو منشات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ والدین کی مصروفیات کے باعث عدم توجہ کے سبب آریان خان منشیات کے استعمال میں ملوث ہوئے۔آریان کی تصویر دیکھ کر شاہ رخ خان کو اپنی کون سی فلم کی یاد آگئی؟تاہم رواں برس مئی میں انہیں اس کیس میں باعزت بری کر دیا گیا جس کے بعد سے شاہ رخ خان اپنے بچوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں جس کا اندازہ ان کے مداح ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے باخوبی لگا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر