ہیری اور میگھن ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کیلئے بکنگھم پیلس پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے بکنگھم پیلس پہنچ گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کنگ چارلس تھری اور شہزادہ ولیم کی جانب سے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے باقاعدہ مدعو کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اتوار کے روز ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے ونڈسر کیسل کے باہر ایک ساتھ نظر آئے لیکن دونوں شاہی جوڑے وہاں مقررہ وقت سے 45 منٹ کی تاخیر سے پہنچے۔رپورٹ میں دونوں شاہی جوڑوں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دونوں شاہی جوڑوں کا آپس کے اختلافات کو ختم کرکے دوبارہ ایک فیملی کی طرح برطانوی عوام کے سامنے پیش ہونے کے لیے مذاکرات کی ضرورت تھی۔اس حوالے سے شہزادہ ولیم کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ’ پرنس آف ویلز کا خیال ہے کہ شاہی خاندان اس وقت بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لیے پوری فیملی کا اکٹھے ہونا بہت ضروری ہے‘۔البتہ موجودہ صورتحال پر شاہی مصبر کرس شپ کا کہنا ہے کہ ونڈسر کیسل کے باہر دونوں برطانوی شہزادوں کے ایک ساتھ نظر آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اب ان دونوں بھائیوں کے آپس میں اختلافات نہیں رہے۔دوسری جانب، اس حوالے سے کچھ شاہی مبصرین کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس اور شہزادہ ولیم کا یہ اقدام ماضی کو تو نہیں بدل سکتا تاہم یہ مستقبل میں پورے خاندان کو اکٹھا کرنے میں مددگار ضرور ثابت ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر