22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے؟ فخرِ عالم نے کے الیکٹرک سے سوال کرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر کے الیکٹرک سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔فخرِ عالم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بجلی کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے سوال کیا ہے کہ 22 یونٹس کا بل 10 ہزار سے زائد کیسے ہوسکتا ہےفخرِ عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ’ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے‘۔ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ادارہ انہیں اس بات کی وضاحت دے انہوں نے لکھا کہ ’میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے‘۔جس پر کے الیکٹرک نے گلوکار کو جواب میں کہا کہ ’سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے‘۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر