امیشا پٹیل، عمران عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے پاکستانی اداکار عمران عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ بحرین سے ایک لائیو انسٹاگرام سیشن کیا۔اس لائیو سیشن میں امیشا پٹیل نے بتایااسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کہ’ میں آج سے پہلے انسٹاگرام پر لائیو نہیں آئی اور آج میرا انسٹاگرام ڈیبیو لائیو سیشن ہے‘۔عمران عباس نے کہا کہ’ہمیں ایک ساتھ کہیں تو لانچ ہونا تھا تو ہم نے ایک ساتھ لائیو انسٹاگرام سیشن کرلیا کیونکہ کئی سال پہلے ایک فلم میں ہم دونوں ساتھ کام کرنے والے تھے لیکن وہ فلم بنی نہیں‘۔عمران عباس کے پوچھنے پر اپیشا پٹیل نے بتایا کہ’مجھے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ بہت اچھا لگتا ہے اور میرا خیال ہے کہ فلمیں دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہیں اور میری خواہش ہے سب کو ہم اداکاروں سے سبق سیکھنا چاہیے اور پُر اَمن رہنا چاہیے‘۔میشا پٹیل نے مستقبل میں عمران عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے انسٹاگرام پر یہ لائیو سیشن صرف محبت پھیلانے کے لیے کیا۔اس کے علاوہ دونوں ساتھی اداکاروں نے لائیو سیشن میں فلموں اور میوزک کے بارے میں گفتگو کی۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر