اسکوئیڈ گیم کے اسٹار ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے

نیٹ فلکس کی سیریز اسکوئیڈ گیم میں کام کرنے والے لی جنگ جے بہترین ڈرامہ اداکار کا ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اسٹار بن گئے ہیں۔جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے اداکار کو اسکوئیڈ گیم میں Seong Gi-hun کا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔اسکوئیڈ گیم کے ڈائریکٹر اور رائٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے بہترین ڈرامہ سیریز ڈائریکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ایشیائی ڈائریکٹر بھی ہیں۔2021 میں ریلیز ہونے والی یہ سیریز اسٹریمنگ سروس کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی سیریز ہے۔یہ پہلی بار ہے جب ایمی ایوارڈز کے لیے انگلش سے ہٹ کر کسی اور زبان کی سیریز کو آؤٹ اسٹینڈنگ ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ایوارڈ لینے کے بعد ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ نے توقع ظاہر کی کہ یہ ان کا آخری ایمی ایوارڈ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کا اعلان ہوچکا ہے جو 2023 یا 2024 میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر