فلسطین: خواتین کا ریستوران خواتین کے لیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلسطینی ریستوران جہاں خواتین صرف خواتین کے لیے کھانا پکاتی ہیں یہاں کا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہے۔رائٹرز کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں شیف آمنہ الحیک ایک ایسے ریستوران کی مدد سے اپنا خواب پورا کررہی ہیں جہاں صرف خواتین گاہک آتی ہیں اور سروس فراہم کرنے والا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہے۔’صبائیہ وی ائی پی ‘ نامی یہ ریستوران گزشتہ ماہ کھولا گیا ہے جہاں چکن سینڈوچ اور پیزا جیسے اسنیکس پیش کئے جاتے ہیں۔غزہ کے اس گنجان آباد اور قدامت پسند علاقے میں خواتین کا یہ ریستوران تیزی سے ترقی کر رہا ہے کیونکہ غزہ کی خواتین نجی اور محفوظ تفریحی مقامات کی کمی کی شکایت کرتی نظر آئی ہیں۔یہاں آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ مردوں کے اس معاشرے میں کچھ وقت کسی ایسی جگہ گزارنا چاہتی ہیں جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھ سکیں۔فلسطین: 6 ستمبر 2022 کو غزہ سٹی میں خواتین کے لیے کھلے گئے صبائیہ وی آئی پی نامی ریستوران میں خواتین عملہ کام کررہا ہے — رائٹرزفلسطین: 6 ستمبر 2022 کو غزہ سٹی میں خواتین کے لیے کھلے گئے صبائیہ وی آئی پی نامی ریستوران میں خواتین عملہ کام کررہا ہے — رائٹرزشیف آمنہ الحیک اس ریستوران میں خواتین عملے کی سربراہی کرتی ہیں۔انہوں نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے ایک ہوٹل کے کچن میں شیف کی تربیت حاصل کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل میں شیف کی ضرورت تھی اس کے باوجود انہیں نوکری پر رکھنے کی بجائے ان سے مفت میں کام کروایا جاتا تھا۔آمنہ الحیک نے خبررساں ادارے کو مزید بتایا کہ ’ہوٹل کی انتظامیہ نے انہیں صرف اس لیے ملازمت دینے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ خاتون ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ ایک مرد شیف رکھنا چاہتے تھے‘۔عربی میں صبائیہ کا مطلب ہے ’لڑکی یا نوجوان خاتون‘ ہے، صبائیہ وی ائی پی کے دروازے ہر عمر، رنگ و نسل کی خواتین گاہکوں کے لیے کھلے ہیں لیکن یہاں مردوں کا داخلہ ممنوع ہے۔اس ریستوران کی مالکن ریحام حمودہ ریستوران کا دلچسپ نام کے حوالے سے رائٹر سے بات کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ خواتین کو بھی ایک ایسی جگہ کی ضرورت ہے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھیں اور بغیر کسی خوف کے کھل کے سائنس لے سکیں۔اسی خیال نے انہیں یہ ریستوران کھولنے کا آئیڈیا دیا تاکہ خواتین بھی زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔انہوں نے بتایا کہ ریستوران کے عملے میں آٹھ خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ہ خواتین اپنے گھروں سے کھانا تیار کرتی ہیں۔غزہ میں اس وقت بے روزگاری تقریباً 50 فیصد ہے، ان کے اس اقدام سے غزہ کی ان خواتین کو بھی آمدنی کا ذریعہ مہیا ہوگیا جو کام کے لیے گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں ہیں۔منہ الحیک کا کہنا ہے کہ ’ہم دنیا کو ثابت کردیا ہے کہ خواتین بھی ایک ایسا ریستوران کھول سکتی ہیں، جو مردوں کی سرپرستی اور نگرانی کے بغیر بھی کامیابی سے چل سکتا ہے‘۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر