شاہ چارلس کا پارلیمنٹ سے اولین خطاب میں ملکہ کے نقش قدم پر چلنے کا عزم

لندن(نیشنل ٹائمز): برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے پارلیمنٹ سے اپنے اولین خطاب میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے نقش قدم پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے پارلیمنٹ کو ملکی جمہوریت کو زندگی اور سانس لینے کا آلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ برطانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔73 سالہ شاہ چارلس نے اپنی والدہ آنجہانی الزبتھ دوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت چھوٹی عمر سے ملکہ الزبتھ نے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کرنے اور آئینی حکومت کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کی بھاری ذمہ داری اُٹھائی اور اسے احسن طریقے سے نبھایا۔قبل ازیں بادشاہ چارلس سوم لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں خطاب کے لیے اپنی اہلیہ کیملا کے ساتھ پہنچے۔ پارلیمنٹ سے میں خطاب الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔خطاب کے بعد، نئے بادشاہ ایڈنبرا کے لیے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ایک شاندار جلوس میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوئے جب کہ ملکہ الزبتھ کے تابوت کو شہر کے تاریخی کیتھیڈرل میں لے جایا گیا۔اس کے بعد شاہ چارلس اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت کے صدیوں پرانے رائل مائل پر واقع سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں شمع روشن کرنے کی ایک تقریب میں حصہ لیں گے جہاں منگل کو لندن روانہ ہونے سے قبل تابوت کو آرام سے رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر