اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی ماڈل و معروف ڈانسر اروشی روٹیلا نے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ ایڈٹ کی گئی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام اسٹوری پر نسیم شاہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے پر وضاحت دی گئی ہے۔اروشی روٹیلا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ دن قبل میری ٹیم نے فینز کی جانب سے ایڈیٹ کی گئی تمام خوبصورت ویڈیوز (11 سے 12) شیئر کیں جن سے متعلق مجھے خبر نہیں تھی کہ ویڈیوز میں کون لوگ ہیں، میری میڈیا سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی کسی بھی قسم کی خبریں بنانے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ ایک فین پیج سے ایڈیٹ شدہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی تھی۔بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بارے میں نسیم شاہ نے کیا کہا؟واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کی یہ پوسٹ نسیم شاہ کے بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔اس سے قبل نسیم شاہ نے حال ہی میں اروشی روٹیلا سے متعلق بیان دیا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اروشی روٹیلا کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر