حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کو اظہار تشکر سے کیوں روکا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ممتاز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اس وقت بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت وسیلہ راہ کے نام سے کیمپین چلا رہی ہیں۔گزشتہ روز گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں حدیقہ کیانی سیلاب متاثرہ خواتین کی داد رسی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔انہوں نے متاثرہ خواتین کو اس مشکل گھڑی میں اللہ پر یقین اور ایمان کو مضبوط رکھنے کا درس دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ چاہے گا طوفان آئے گا آندھی آئے گا آپ لوگ بچ جائیں گے، وہ چاہے گا آپ لوگوں کے لیے آسانی کرے گا‘۔متاثرہ خواتین اپنی مشکلات بیان کرتی ہیں تو حدیقہ مزید کہتی ہیں کہ ’کسی انسان کے سامنے نہیں جھکنا، صرف اللہ کے سامنے جھکنا ہے، وہی مدد کرے گا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میرا بھی وہی اللہ ہے اور آپ کا بھی وہ ہی اللہ ہے اور اس کی ذات پر یقین رکھنا ہے وہ آپ کو سب کچھ دے گا۔اس سے بے یقینی نہیں رکھنی وہی دے گا‘۔گلوکارہ متاثرین خواتین کو حوصلہ دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں تو متاثرہ خواتین اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر ان کے پیروں کو چھونے کی کوشش کرتی ہیں تو حدیقہ انہیں ’ میرے آگے نہیں۔۔۔‘ کہہ کر ان خواتین کے ہاتھوں کو بوسہ دیتی ہیں اور انہیں گلے لگا لیتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کو ان کا سیلاب زدگان سے ہمدردی کا یہ انداز خوب بھا گیا، ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ان کی ویڈیو کو اب تک دو لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور 18 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے لائک کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے موقع پر بھی حدیقہ کیانی نے متاثرہ افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر