امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر کا دورہ پاکستان، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ا مریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے تین روز پر مشتمل دورہ پاکستان کیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ڈیرک چولٹ اور سینئر امریکی حکام نے اسلام آباد اورکراچی کا دورہ کیا جو دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کا اظہار ہے۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ دورےکا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے 75 سال کو یادگار بنانا تھا جبکہ قونصلر چولٹ نے حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔امریکی سفارتخانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے بھی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور امریکی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے لیے مزید 20 ملین ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر