ٹک ٹاکر ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر میں چوری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف ٹِک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے، چور گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔ذوالقرنین نے ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں پولیس کو ان کے بری طرح بکھرے ہوئے گھر کا جائزہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر جوڑے نے بتایا ہے کہ وہ دونوں متاثرینِ سیلاب کی مدد کے لیے 2 دن کے لیے خیر پور گئے ہوئے تھے، جب وہاں سے واپس آئے تو گھر کے لاک ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا۔ذوالقرنین نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ گلی کے چوکیداروں سے پوچھنے پر بھی کچھ پتہ نہیں چلا کہ یہ واردات کس وقت ہوئی، تاہم اس واردات میں ہمارا بہت سا قیمتی سامان چوری ہو گیا یہاں تک کہ چور یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے پولیس کو رپورٹ درج کروا دی ہے اور اب پولیس معاملےکی تحقیقات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر