سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی۔ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر