ملکہ برطانیہ کا تابوت آج بذریعہ سڑک ایڈنبرا پہنچایا جائیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت آج بذریعہ سڑک بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملکہ برطانیہ کا تابوت ایڈنبرا کے تاریخی ہالیروڈ ہاؤس کے محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔یہ تابوت شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل ایڈنبرا تک جائے ایڈنبرا کے کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، جبکہ تابوت 24 گھنٹوں تک یہاں رہے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملکہ کے تابوت کو بذریعہ ہوائی جہاز کل لندن لایا جائے گا۔ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔الزبتھ دوم 6 فروری 1952ء سے 8 ستمبر 2022ء کو اپنی موت تک 70 سال اور 214 دن برطانیہ کی ملکہ رہیں۔ملکہ کے انتقال پر برطانیہ میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ملکۂ برطانیہ کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے شہزادہ چارلس بادشاہ بن چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹ
کراچی میں ٹینکر سسٹم بند کرو، لوگوں کو لائنوں سے پانی دو: سندھ ہائیکورٹ
صدرِ مملکت کا قومی یکجہتی کے لیے مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور
نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا: رانا ثنا
گیس چوری اور لیکج سے سالانہ 60 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر