’براہمسترا‘ شائقین فلم پر جادو چلانے میں ناکام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ باکس آفس پر اپنا جادو نہ چلا سکی۔شائقین فلم کی بڑی تعداد نے گزشتہ کئی مہینوں سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی فلموں کے مشہور ناقد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر فلم کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم انتہائی مایوس کُن ہے، اس میں VFX زیادہ اور کہانی کی کمی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’براہمسترا‘ ایک گیم چینجر فلم ثابت ہو سکتی تھی لیکن انہوں نے یہ موقع گنوا دیا، فلم میں صرف چمک دھمک ہے ، اس میں کوئی جان نہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم نے ریلیز سے قبل ہی 40 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے تاہم فلم کی ریلیز سے دو روز قبل اس کے خلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز ہوا تھا۔بائیکاٹ مہم کا آغاز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ماضی میں گائے کے گوشت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی بنیاد پر ہوا، اسی وجہ سے گزشتہ دنوں مظاہرین نے انہیں اجین کے مہاکال مندر میں داخل ہونے سے بھی روک دیا تھا۔فلم میں عالیہ بھٹ ، شوہر رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت کئی دیگر اداکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر